مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا ہے۔پولیس کےمطابق قتل کا یہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے اسلام والا میں پیش آیا، جہاں پر مسلح دہشت گردوں نے گھر کے باہر کھڑے رینٹ اے کار کے مالک ضیغم اور اس کے دوست قیصر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد دہشت گرد با آسانی فرار ہوگئے، واقعے کے بعد سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس نےدونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا ہے۔
News ID 1884612
آپ کا تبصرہ